تحریک انصاف کے رہنماؤں کی قصور آمد،متاثرہ خاندانوں سے ملاقات

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی قصور آمد،متاثرہ خاندانوں سے ملاقات

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں جہانگیر خان ترین ، عبدالعلیم خان ،چوہدری محمد سرور ،شعیب صدیقی ،میاں اسلم اقبال ،شوکت بھٹی اور ظہیر عباس کھوکھر سانحہ قصور کے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کی رہائشگاہوں پر گئے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور اپنی طرف سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس انسانیت سوز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کیلئے مغفرت کی دعاء کی ،انہوں نے اس احتجاج میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے منہ چھپا کر پھرنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب دن کی روشنی میں قصور کا رخ نہیں کر سکے ، حکومت مشینری عوام کے جان و مال کے تحفظ کی اصل ذمہ داری سے غافل دکھائی دیتی ہے سیاست دانوں کی کاسہ لیسی میں لگی ہوئی کرپٹ پولیس عام آدمی کی داد رسی نہیں کر رہی اور قصور کی بد ترین مثال نے ثابت کیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی خراب تر صورتحال سب سے زیادہ صوبہ پنجاب میں ہے پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ نام نہاد خادم اعلیٰ کاغذی کارروائی کرنے اور روایتی نوٹس لینے کی بجائے اپنے استعفیٰ کی طرف آئیں اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کریں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اعلان کے مطابق عوام 18جنوری کو دوبارہ سڑکوں پر ہوں گے اور اب حکومت کو ہر حال میں جانا ہی ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...