معصوم زینب کا بداخلاقی کے بعد قتل حکومت کی ناکامی ہے،عائشہ احد

معصوم زینب کا بداخلاقی کے بعد قتل حکومت کی ناکامی ہے،عائشہ احد

لاہور (جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر) معصوم زینب کا بد اخلاقی کے بعد قتل پنجاب حکومت کی کھلی نا اہلی اور ناکامی ہے ، ابھی تک ملزموں کا گرفتار نہ ہونا حکمرانوں کے لئے باعث شرم ہے ان خیالات کا اظہار عائشہ احد ملک نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ،پولیس عوام کا تحفظ کرنے کے بجائے حکمرانوں کے تحفظ پر لگی ہوئی ہے ، پنجاب حکومت اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے بجائے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنائے ، پوری قوم مظلوم خاندان کے غم میں ساتھ برابر کی شریک ہے ، عائشہ احد ملک نے کہا کہ یہ قصور میں ہونے والا پہلا واقعہ نہیں بلکہ درجنوں بچے اس ہوس کی بھینٹ چڑ ھ چکے ہیں جس پر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ،نام نہاد خادم اعلیٰ شو بازیوں اور من پسند میگا منصوبوں کی ریل پیل میں لگے ہوئے ہیں اور انہیں پنجاب کے کسی ضلع میں امن و امان کی طرف دھیان دینے کا وقت میسر نہیں ، عائشہ احد ملک نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسا ہوتا تو حکومت اب تک استعفیٰ دے کر گھر چلی جاتی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس کے بعد شہری سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

عائشہ احد

مزید : میٹروپولیٹن 1