خادم اعلیٰ کسان پیکج سے کاشتکار بھی خوشحال ہو گئے،آزاد تبسم

خادم اعلیٰ کسان پیکج سے کاشتکار بھی خوشحال ہو گئے،آزاد تبسم

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ پنجاب میں زرعی انقلاب کی راہ ہموار ہوگئی ہے خاد م اعلی کسان پیکج سے کسان کی زندگی میں خوشحالی لوٹ آئی ہے، کسان کو اس کی محنت کا صلہ ملے گا، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت معیاری،علاج معالجہ اوربہترین تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اورغریب کو بھی وہی معیاری ادویات مل رہی ہیں جو امیر استعمال کرتے ہیں ۔جنوبی پنجاب کی بچیوں کیلئے وظیفہ دو سوروپے سے بڑا کر ایک ہزار روپے کردیاگیاہے۔بے روزگار نوجوانوں کو 50،50ہزار روپے کے بلاسود قرضے دےئے جارہے ہیں ۔ملک کی 70سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے دےئے جارہے ہیں اورسابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں کسانوں کو سستی کھاد دی جارہی ہے۔85ارب روپے سے کھیتوں سے منڈیوں تک سٹیٹ آف دی آرٹ سڑکیں بنائی گئی ہیں جس میں دیہی زندگی بدل دی ہے ۔ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے توانائی کے منصوبوں پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اورتوانائی کے منصوبے 20،20ماہ کے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے ہیں ۔ جلد ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گااورلوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ بن جائے گی۔میں نے کبھی اپنی ذات کی بات نہیں کی ،ہمیشہ عوام کی بات کی ہے اورعوام کی خدمت کیلئے ہی کام کیا ہے ۔دانش سکولز اوریونیورسٹیاں بھی عوام کو تعلیمی سہولتیں دینے کیلئے بنائی گئی ہیں

آزاد

مزید : میٹروپولیٹن 1