سید رضا علی گیلانی کی قصور میں معصوم بچی کے قتل کی شدید مذمت

سید رضا علی گیلانی کی قصور میں معصوم بچی کے قتل کی شدید مذمت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے قصور میں معصوم بچی زینب کے اندوہناک قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسے انسانیت سوز واقعات میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملوث افراد کے خلاف جلد از جلد کارروائی یقینی بنائیں۔ سید رضا علی گیلانی نے کہا کے بچے سب کے سانجھے ہیں اور معاشرے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف یکجا ہو کر حکمت عملی مرتب کرنا ہو گی۔ صوبائی وزیر نے مقتول بچی زینب کے ورثاء کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس امر کا ادراک ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس ضمن میں تمام تر ہدایات دی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم زینب کے قاتل کی گرفتاری اور سزا تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی اور واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...