سانحہ قصور،سنی تحریک آج ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی

سانحہ قصور،سنی تحریک آج ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سنی تحریک زیر اہتمام آج ملک بھر میں زینب کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر یوم احتجاج منایا جائے گا اور مساجد میں مذمتی قرار داد یں منظور کی جائیں گی۔ سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پنجاب میں بچیوں کے ساتھ بد اخلاقی اور قتل میں اضافے پر گہری تشویش ہے۔قصور کی سات سالہ بچی کے ساتھ وحشیانہ عمل کرکے قتل کردینے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،بچی کے قاتلوں کو گرفتار اور متاثرہ خاندان کو انصافکی بجائے مظاہرین پر فائرنگ کرکے دو افراد کو جاں بحق کردیا جس جی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،پنجاب پولیس اپنا قبلہ درست کرلے انہیں وردیاں اور اسلحہ شہریوں پرگولی چلانے کیلئے نہیں دہشتگردوں ،ملزموں کو گرفتار کرنے کیلئے دیا گیا ہے ،عوام کے محافظ ہی عوام پر دہشتگردی کررہے ہیں جس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے ،مظاہرین کے قتل کا مقدمہ کا مقدمہ پنجاب پولیس اور حکومت پر درج کیا جائے ،قصور میں مظاہرین پر ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال درندگی کی بدترین مثال ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور میں 7سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کی مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قصور کا متاثرہ خاندان اور ہمددر پہلے ہی اس واقعے پر غم وغصے میں تھے ،ایسی صورتحال میں پنجاب پولیس نے مظاہرین پر فارئرنگ کرکے بربریت کی مثال قائم کردی ہے ۔

ثروت قادری

مزید : میٹروپولیٹن 1