جنگلات کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضے کے خلاف شہری انسداد ڈینگی جگہ ایک التواء جمع

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے محکمہ جنگلات کی 5ہزار 7سو ایکڑ اراضی پر قبضے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔سیالکوٹ میں 4700،ملتان 906اور ڈی جی خان میں 72ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضے ہیں۔آڈیٹر جنرل کی نشاندہی کے باوجود محکمہ قیمتی اراضی واگزار کرانے میں ناکام ہے۔اراضی کی مالیت کروڑوں میں ہے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا محکمہ کے مالی سال 2015-16کے آڈت کے دوران زمین پر غیر قانونی قبضہ کی نشاندہی ہونے پر اکتوبر 2016اور جنوری 2017میں محکمہ حکام کو اراضی واگزار کروانے کی سفارش کی گئی لیکن اس بارے تاحال محکمہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
نبیلہ حاکم

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...