سانحہ قصور کے ملزموں کا گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،یاسر گیلانی

سانحہ قصور کے ملزموں کا گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ قصور میں کمسن بچی کا بد اخلاقی کے بعد قتل لرزہ خیز واقع ہے شہر میں ایک سال کے دوران 11کمسن بچیوں کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا لیکن پولیس تاحال ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔ جو حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اس سے پہلے بد اخلاقی کی 100 سے زائد ویڈیوز بھی میڈیا میں گردش کرتی رہیں۔ یہ بچے اب کس ذہنی کیفیت میں زندگی گزار رہے ہیں یہ انکو پتہ ہو گا یا انکے والدین کو‘ مگر پولیس نے کتنے مجرموں کو نشان عبرت بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر پولیس اور متعلقہ اداروں نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہوتی تو ایک چھوٹے سے ایریا میں بچیوں سے بد اخلاقی کے 11 واقعات نہ ہوتے۔

یاسر

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...