سانحہ قصور کے ملزم انجام سے نہیں سچ سکیں گے،پرویز ملک


لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفااقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے قصور میں سات سالہ بچی سے بد اخلاقی اور قتل کے اندوہناک واقعہ پر شدید دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے, اس طرح کے واقعات کے تدارک کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو ملکر کام کرنے اور قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ گروہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہوں سزا سے بچ نہیں سکیں گے ، فرسودہ نظام کو بدل دیا ہے اور اب کوئی مریض کو یہ نہیں کہے گا کہ سی ٹی سکین مشین خراب ہے یا اس کی ڈیوٹی ختم ہوگئی ہے جو کمپنی سی ٹی سکین مشینیں نصب کررہی ہے وہی ان کو چلانے کی ذمہ دار ہوں گی اور مریضوں کو سی ٹی سکین کی سہولت 24گھنٹے دستیاب ہوگی، اب کوئی غریب مریض کا معاشی قتل نہیں کرسکے گا،اب ہسپتالوں میں عوام کو علاج ملے گا، ہڑتالیں نہیں ہوں گی اور دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا ہوگا۔ صحت کے میدان میں انقلاب لارہے ہیں، دوسری جانب دھرنے اور لاک ڈاؤن کرنیوالے اس انقلاب کو خراب کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں کارکنوں و عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ارکا ن چوہدری شہباز، غزالی سلیم بٹ، میاں مرغوب،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف ،عامر خان،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...