گڈ گورننس میں پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنا دیا گیا،سہیل چیمہ

گڈ گورننس میں پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنا دیا گیا،سہیل چیمہ

لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ہاؤس پنجاب میں ایم ایس ایف کے اجلاس میں مرکزی صدر سہیل چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی گورننس میں پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے جہاں پر پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے کی بجائے بے گناہ عوام اور مقتولوں کے لواحقین پر سیدھی فائرنگ کرتی ہے اور کوئی بھی ان کو روکنے والا یا پوچھنے والا نہیں ہے یہ پولیس گردی خودساختہ خادم اعلیٰ کے حکم پر ہوتی ہے چاہے وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نہتے اور مظلوم لوگ ہوں چاہے وکلاء ہوں یا قصور میں انصاف مانگنے والے لواحقین ہوں ہر بار خادم اعلیٰ ایک انکوائری کمیٹی بناتے ہیں جس کا آجتک کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا ۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے سانحہ قصور پر ایکشن لیتے ہوئے ازخود نوٹس لیا اور پاکستان آرمی کی ٹیم کو اس سانحہ کی انکوائری کا حکم دیا ،اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف سے پرزور اپیل کی گئی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور قصور میں ہونے والے سنگین ظلم کے ملزموں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے تاکہ پاک وطن کے اندر ظلم کا خاتمہ ہو۔ اجلاس میں صوبائی صدر پنجاب نور صمندبھٹی ، چیئرمین پنجاب اقبال خان ، صدر لاہور عرفان رضا ، صدر لاہور سٹی خواجہ علی اور طلباء نے شرکت کی ۔

سہیل چیمہ

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...