موجودہ چیئر مین بے اختیار ، پرانا بلدیاتی نظام بحال کرنا ہو گا : فیا ض ورک

موجودہ چیئر مین بے اختیار ، پرانا بلدیاتی نظام بحال کرنا ہو گا : فیا ض ورک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فورم : دیبا مرزا )یونین کونسل 118کے چیئرمین محمد فیاض ورک نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف دور کے ڈسٹر کٹ گورنمنٹ والے نظام کو اس کی اصل روح کے مطابق بحال کردیا جائے تو پھر درست معنوں میں عوام کو بلدیاتی نظام کے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں موجودہ بلدیاتی نظام میں اتنی ترامیم کی گئی ہیں کہ چیئرمینوں کو ایک طرح سے بے اختیار ہی کردیا گیا ہے خواجہ احمد حسان وہ شخصیت ہیں کہ جنہوں نے بطور لارڈ مئیر بلدیاتی نظام کو ایک بہترین طریقے سے رواں دواں رکھا وہ میرے سیاسی استاد اور میاں شہباز شریف سیاست میں میرے آئیڈل ہیں جس وقت میاں شہباز شریف نے پارٹی کے لوگوں کو بلدیاتی نظام میں تجاویز لانے کے حوالے سے بلایا تھا اس وقت وہ لوگ ان کے سامنے اپنا ذاتی رونا دھونا رکھنے کی بجائے اپنی مثبت تجاویز رکھتے تو آج یہ نظام بہتر ہوتا لیکن اب بھی وہ خواجہ احمد حسان کی قیادت میں پارٹی کے سینئرز بلدیاتی نمائندوں کی کمیٹی بنا کر ان کی تجاویز کے مطابق اس نظام میں موجود خامیوں کو دور کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہامیں نے اپنے ایم این اے سپیکر سردار ایاز صادق کے ترقیاتی فنڈز سے اپنی یونین کونسل میں تقریبا ڈھائی کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں اب میری ترجیح یونین کونسل کے ریلوے کواٹرز کے لوگوں کو مالکان حقو ق دلوانا ‘ ایک شہر خاموشا ں کا قیام اور یہاں پر ایک ہیلتھ ڈسپنسری کا قیام عمل میں لانا ہے جبکہ تین واٹر فلٹریشن پلانٹس لگوادیے ہیں مزید بھی لگواؤں گاان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فیاض ورک نے بتایا کہ میں پہلی بار 1998میں آزاد ا لیکشن جیتا اور اس وقت (ن) لیگ کو شکست دی پھر 2001میں (ن) لیگ سے ناظم بنا 2005میں بھی ناظم بنا اور اب پھر میرے حلقہ کی عوام نے مجھے چیئرمین کے لئے منتخب کیا ہے مجھے سال 2013کے عام الیکشن میں میاں شہباز شریف نے کہا کہ آپکو پی پی 147سے ایم پی اے بنانا ہے لیکن میاں محمد نواز شریف نے حکم دیا کہ نہیں آپ سے ہم نے ابھی بلدیات میں ہی کام لینا ہے یہ مجھ پر میرے قائدین کا اعتماد ہے کہ انہوں نے مجھے ان عہدوں کے قابل سمجھا اور حلقہ کے عوام کی مہربانی ہے کہ وہ مجھے ہر مرتبہ منتخب کر لیتے ہیں اس کی ایک بڑی وجہ ہی یہی ہے کہ میرے گھر اور دفتر کے دروازے ہر وقت ہر خاص و عام کے لئے کھلے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری یونین کونسل تاریخی اہمیت کی حامل ہے اس میں واقع لیڈی گریفن سکول سے خاتون اول بیگم کلثوم نواز نے تعلیم حاصل کی اور میرے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے بھی ریلوے پی آر سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔ ریلوے کواٹرز گوشت مارکیٹ گڑھی شاہو پل کے دونوں اطراف کی آبادی ریلوے سٹیڈیم اور گڑھی شاہو کے علاقے میری یونین کونسل میں آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ مجھے اللہ نے چوتھی مرتبہ منتخب کیا ہے اس لئے میں نے بہت سے کام پہلے ہی کردئیے ہیں لیکن پھر بھی یہاں کے عوام کے لئے ایک قبرستان کی ضرورت ہے یہاں پر اوقاف کی زمین ہے جو میں نے نشاندہی کردی ہے امید ہے کہ وہ یونین کونسل کو آلاٹ ہو جائے گی اور یہ ایشو حل ہو جائے گا اس کے علاوہ میری یونین کونسل میں کوئی ہیلتھ سینٹر نہیں ہے اس کے قیام کے لئے بھی کوشاں ہوں جبکہ ریلوے کے لوگوں کو ایل ڈی ااے ور ریلوے سے مالکانہ حقوق دلوانے کے لئے بھی کوشاں ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے گھر امید ہے کہ یہ سب کام اپنے ایم این اے سپیکر ایاز صادق کے خصوصی تعاون اور فنڈز سے کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا ۔