ماں بچے کی صحت کا معیار مقرر کرنے کے لئے ورکشاپ

ماں بچے کی صحت کا معیار مقرر کرنے کے لئے ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مڈ وائفری ،ما ں بچے کی صحت اور فیملی ویلفیر سنٹرز پر دی جا نے وا لی صحت کی خدما ت کے کم سے کم معیا ر متعین کر نے کے لیے کا م شروع کر دیا ہے۔اس سلسلے میں جمعرا ت کے رو ز ایک مشا ورتی ورکشا پ کا اہتما م کیا گیا جس میں اس شعبے کے لیے مجو زہ کم سے کم معیا را ت کے تعین ،تیا ری اور فریم ورک کے لیے متعلقہ ما ہر ین اوراسٹیک ہو لڈرز نے اپنی اپنی رائے دی ۔ان ما ہرین میں محکمہ سپیشلا ئزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجو کیشن ،پا پو لیشن ویلفئر ڈیپا رٹمنٹ ، انٹیگریٹڈ تو لیدی ،میٹرنل اور نیو بو رن چا ئلڈ ہیلتھ ،نیو ٹریشن پروگرا م ،ڈائریکٹر جنرل نر سنگ ،کنٹرولر نر سنگ امتحا نی بو رڈ ،پبلک ہیلتھ نر سنگ سکول ،لیڈی ولنگٹن ہسپتا ل اور لیڈی ایچیسن ہسپتا ل کے ما ہر ین نے شر کت کی ۔ڈائریکٹر جنرل کلینکل گو رننس ڈاکٹر مشتا ق احمد سلہر یا نے کم سے کم معیا را ت کی تیا ری میں کمیشن کے کا م ،طر یقہ کا ر اور تجر با ت سے آگا ہ کیا ۔ڈائریکٹر شکا یا ت پر و فیسر ڈاکٹر ریا ض تسنیم کمیشن کی سطح پر عمو می شکا یا ت کے با رے میں طریقہ کا ر سے متعلق بتا یا ۔ سا بقہ ڈین انسٹیو ٹ آف پبلک ہیلتھ پر و فیسر ڈاکٹر مسعود احمدنے گرو پ ورک میں اپنی ما ہرا نہ خد ما ت پیش کیں