عقیدہ ختم نبوت کے خلافسازش برداشت نہیں کریں گے،مولانا عزیز الرحمن

عقیدہ ختم نبوت کے خلافسازش برداشت نہیں کریں گے،مولانا عزیز الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری علیم الدین شاکر،پیرمیاں محمدرضوان نفیس،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا عبدالنعیم،حافظ نصیراحمد احرارمولانا مفتی محمداحسن،مولانا خالدمحمودنے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کرینگے،ملت اسلامیہ ناموس رسالت اور ختم نبوت کے کی حفاظت کے لیے حساس ہے ختم نبوت کے حوالے سے کسی بھی مصلحت کا شکار نہ پہلے کبھی ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہونگے ختم نبوت کانفرنس بادشاہی مسجد تمام مکاتب فکر کا نمائندہ اجتماع ہوگا،ختم نبوت کا پلیٹ فارم کسی ایک مسلک کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ اور تمام مکاتب فکر کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے ختم نبوت کے کاز کو مسلکی اختلافات میں الجھا کر ملت اسلامیہ میں دراڑیں ڈالنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار علماء نے بادشاہی مسجد کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں جامع مسجد سعدی پارک مزنگ لاہور میں ختم نبوت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاْکنونشن کی صدارت شیخ الحدیث مولانا عبدالرحیم نے کی جبکہ مولانا قاری ظہورالحق،مولانا عبدالوحید،مولانا عبدلحفیظ ،مفتی محمدساجد لاہوری،مولانا انتظاراحمد،قاری خاور،قاری محمد مقصود، قاری محمدیعقوب،مولانا اسلام فاروقی ودیگر نے شرکت کی۔علماء نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا تازہ واقعہ قابل مذمت ہے ۔
مولانا عزیز الرحمن