نیب کے ہاتھوں عوام اور حکومتی خزانے کو کروڑوں کا ’’چونا ‘‘ لگانے والے 2ملزم گرفتار

نیب کے ہاتھوں عوام اور حکومتی خزانے کو کروڑوں کا ’’چونا ‘‘ لگانے والے ...

لاہور) خبرنگار ) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے دھوکہ دہی کے ذریعے لاکھوں روپے لوٹنے اورٹیکس کی مد میں حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ نیب لاہورکے حکام کے مطابق عوام کورقوم ڈبل کرنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے سے محروم کرنیوالے ملزم محمد عباس کو وزیر آباد سے گرفتار گیاہے۔ ملزم نے اہلیہ کی مدد سے وزیر آباد کے متعدد افراد کو ڈبل شاہ کی طرز پر رقوم ڈبل کرنے کے بہانے65لاکھ سے زائد کی رقوم سے محروم کیا ۔ملزم کے خلاف نیب لاہور کیجانب سے کارروائی کے آغاز پر ملزم مفرور ہو گیاتھاجبکہ دوسرے کیس میں مصطفی ٹاؤن لاہور میں متعدد پلاٹس کی بوگس فائلوں کی تیاری اورٹیکس فیس کی مد میں حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کے کیس میں ملزم انوار الحق کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ملزم نے اپنے شریک ملزم لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد انور سے ملی بھگت کرتے ہوئے مصطفی ٹاؤن کے پلاٹوں کی بوگس فائلیں تیار کیں جس میں ٹیکس کی مد میں حکومتی خزانے کو53 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

مزید : علاقائی