کیمپ جیل :قتل کے مقدمہ میں قید 35سالہ قیدی بیماری کے باعث ہلاک


لاہور ( خبر نگار) کیمپ جیل لاہور میں قتل کے مقدمہ میں قید 35سالہ قیدی بیماری کے باعث ہلاک ہو گیا پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے ورثاء کو اطلاع کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کیمپ جیل میں جولائی 2016 تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں قتل کے مقدمہ میں جبار بھٹی نامی شخص جیل میں آیا تھا جیل انتظامیہ کے مطابق قیدی دو روز سے بیمار تھا جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ بیماری کی حالت میں چل بسا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس ن ے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...