شیشہ سموکنگ پر پابندی کے باوجودسموکنگ کا کاروبارعروج پر

شیشہ سموکنگ پر پابندی کے باوجودسموکنگ کا کاروبارعروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؔ لاہور (خبرنگار)شہر میں شیشہ سموکنگ پر دفعہ 144نافذ، پابندی کے باوجودسموکنگ کا کاروبار زور پکڑ رہاہے۔تفصیلات کے مطابق شیشہ سموکنگ پر شہر لاہور میں سخت پابندی لگائی گئی تھی۔پرانے نظام میں ڈی سی اوز اس پابندی پر عمل درآمد کراتے اور شہر سے شیشہ کیفے کافی حد تک ختم کردیئے تھے۔ لیکن اب دوبارہ سے شیشہ سموکنگ کا کاروبار سراٹھانے لگا ہے۔ شیشہ سموکنگ کے خلاف کارروائی کرنے والی چھاپہ مار ٹیم بھی فعال نہ رہی۔ شہر میں شیشہ فلیورز اور اس میں استعمال ہونے والے کوئلے کی فروخت بھی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -