مصری شاہ: سائیکل چور گروہ کے 3، ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار


لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس کی کارروائی کے دورا ن سائیکل چور گروہ کے تین جبکہ فانی ڈکیت گینگ کے دو ملزم گرفتارکر لیے گئے۔ سائیکل چور گینگ کے تین ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزموں کے قبضے سے متعدد سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔ ملزمان کا سراغ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لگایا گیا۔ ڈی ایس پی مصری شاہ زوالفقار بٹ کا کہنا تھا کہ غریب شہریوں کی سائیکل لوٹ کر انہیں مالی نقصان پہنچایا جاتا تھا۔ ڈی ایس پی مصری شاہ نے مزید بتایا کہ ڈکیتی، کی وارداتوں میں ملوث فانی گینگ کے دو ملزموں سے موبائل فون، پستول اور ڈیڑھ لاکھ نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...