گڑھی شاہو، ماڈل ٹاؤن ہنجروال ، باٹا پور ، ڈیفنس ، بادامی باغ میں ڈکیتی کی وارداتیں

گڑھی شاہو، ماڈل ٹاؤن ہنجروال ، باٹا پور ، ڈیفنس ، بادامی باغ میں ڈکیتی کی ...

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھی شاہو سے چند گز کے فاصلے پر پولیس یونیفارم میں ملبوث دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک شہری محمد داؤد کو چیکنگ کے بہانے روکا اور گن پوائنٹ پر 25ہزار نقدی ، طلائی گھڑی اور دو موبائل فون لوٹ لیے اور فرار ہوگئے۔ ما ڈل ٹا ؤ ن کے علا قے میں اختر کے گھر دوڈاکو گھس گئے اور گھر میں موجود فیملی کو یرغمال بنا کر4لا کھ60ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ہنجر وال کے علا قہ میں نعما ن کے گھر دو ڈاکو گھس گئے اور فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ25ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔اسی طرح با ٹا پو ر کے علا قہ میں جہا نز یب کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ10ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ڈیفنس اے کے علا قہ میں شا کر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر 2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ با دامی با غ کے علا قہ میں شر یف کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ65ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ گا رڈن ٹا ؤ ن میں مقصو د،مز نگ میں نذ یر کی گاڑیاں اوراکبر ی گیٹ میں اعجا ز ،مز نگ میں منظر،پر انی انا ر کلی میں ند یم ،با غبا نپو رہ میں معظم اورفیصل ٹا ؤ ن میں امتیا ز کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی