اوورسیز پاکستانیوں کی رقوم اور جائیداد ہتھیانے کے رجحان میں اضافہ


لاہور(نامہ نگار)اوورسیز پاکستانیوں کی رقم ہتھیانے اور ان کی جائیدادوں پر قبضے کرنے کے رججان میں اضافہ ہوگیا ہے ،فراڈ ہونے پر اوورسیز پاکستانی انصاف کے لئے سیشن اور سول عدالتوں میں پیش ہونے لگے ہیں، مقدمات کی تعداد زیادہ ہونے کے رجحان کے پیش نظر انتظامیہ نے تین خصوصی عدالتیں قائم کردی ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج محمد محسن کی عدالت میں لندن میں پچاس سال تک محنت مزدوری کرنے والے اْوورسیز پاکستانی عبدالرزاق نے ہال روڈ کے دو افراد فیاض اور ریاض کی درخواست ضمانت خارج کرانے کے لیے درخواست دی ۔عدالت میں سیٹھ ندیم ایڈووکیٹ نے بتایا کہ لاہور میں ایک مافیا سرگرم ہے جو اورسیز پاکستانیوں کو سبز باغ دکھاکر ان کی عمر بھر کی رقم لوٹ لیتا ہے عبدالرزاق کو بھی ہال روڈ پر دکان دینے کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا گیا ۔عدالت نے دو ملزمان فیاض اور ریاض کیخلاف متعلقہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...