کروڑوں کی کرپشن ،پاکستان فرنیچرز کے چیف ایگزیکٹو کا جسمانی ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)سوا 13کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث پاکستان فرنیچرز کے چیف ایگزیکٹیو کے کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے ملزم فیصل شمیم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاہے۔فاضل جج نے ملزم فیصل شمیم کو 17 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے بتایا کہ ملزم نے بطور چیف ایگزیکٹیو غیر قانونی بڈ منظور کر کے قومی خزانے کو7 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایاہے،پنجاب انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں کروڑوں کی کرپشن کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ،ملزم نے پیپرا رولز کو بالائے طاق رکھتے اور ممبر مانیٹرنگ کمیٹی ہوتے ہوئے اختیارات کا ناجا ئز استعمال کرکے حکومتی خزانے کو 7 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ،مذکورہ ملزم کی چیف ایگزیکٹو پی آئی ڈی سی سے ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو مجموعی طور پر 13 کروڑ 25 لاکھ کا نقصان پہنچایاگیا،ملزم فیصل شمیم نے 50 لاکھ مالیت کی زمین 7 کروڑ 50 لاکھ میں خریدی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...