کروڑوں مالیت کی ہیروئین بیرون ملک سمگل کرنیوالی غیر ملکی خاتون مسافر کا جوڈیشل ریمانڈ

کروڑوں مالیت کی ہیروئین بیرون ملک سمگل کرنیوالی غیر ملکی خاتون مسافر کا ...

لاہور(نامہ نگار) کروڑوں مالیت کی ہیروئین بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کرنے والی غیر ملکی خاتون مسافر تیریزا ہلسکووا کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔کسٹم سپرٹنڈنٹ نے مذکورہ خاتون کا سامان چیک کیا توبیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 9کلو ہیرؤن برآمد ہوئی تھی ،ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ تیریزا ہلسکووا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : علاقائی