لو میرج کرنیوالی جواں سال لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت

لو میرج کرنیوالی جواں سال لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری میں پسند کی شادی کرنے والی23 سالہ لڑکی ماہم نے جوڈیشل مجسٹریٹ ظل ہما کی عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔ ریکارڈ کرائے گئے بیان کے مطابق ماہم کا کہنا ہے کہ وہ واصف سے محبت کرتی ہے اوراس نے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی ہے ،مجھے میرے شوہر کے ساتھ زندگی گزار نے کی اجازت دی جائے اور پولیس کو حکم دیا جائے کہ انہیں بلا وجہ ہراساں نہ کیا جائے،فاضل جج نے پویس کو شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...