ماڈل ٹاؤن کچہری کلرک بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فرینڈز گروپ کی فتح


لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کلرک بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے میدان میں فرینڈز گروپ فاتح رہا اور اس گروپ نے کلین سویپ کیا۔کلرک بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں ووٹنگ 5 بجے تک جاری رہی۔کلرک بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں دونوں گروپوں میں ون ٹو ون کانٹے دار مقابلہ رہا، فرینڈز گروپ کے صدر محمد رمضان ، نائب صدر غلام جیلانی ،سینئر نائب صدر عبدالجبار ، جنرل سیکرٹری کاشف اعوان ، جوائنٹ سیکرٹری محمد ذیشان اور فنانس سیکرٹری عمران شاہ فاتح رہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...