لاہور بار کے انتخابات میں کل عاصمہ جہانگیر اور حامد خاں گروپ آمنے سامنے ہونگے


لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں فائنل میدان کل13جنوری کوسجے گا۔عاصمہ جہانگیر اور حامد خاں گروپ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔الیکشن بورڈ نے الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ایوان عدل میں کیمرہ عدالتوں میں پولنگ کا شفاف عمل ہوگا جس کے لئے تمام تر سامان پہنچا دیا گیاہے۔لاہور بار کے سالانہ انتخابات میں 39 امیدوار حصہ لے رہے ہیں صدراتی نشست کے لیے ملک ارشد اور عاصم چیمہ آمنے سامنے ہیں۔لاہور بار کے الیکشن میں مختلف نشستوں پر تین خواتین امیدوار بھی مردوں کے مدمقابل ہیں۔کل 18 ہزار وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...