خراب موبائل فون کی فروخت پرایم اینڈ پی موبائل کیخلاف ڈیڑھ لاکھ ہرجانے کا دعویٰ

خراب موبائل فون کی فروخت پرایم اینڈ پی موبائل کیخلاف ڈیڑھ لاکھ ہرجانے کا ...

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے خراب موبائل فون فروخت کرنے پر ایم اینڈ پی موبائل کے مالک کے خلاف ڈیڑھ لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا۔صارف عدالت کے جج طاہر نواز خان نے ابتدائی بحث کے لئے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔درخواست گزار حسن غنی بٹ نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر دعویٰ میں موقف اختیا رکیا ہے کہ ایم اینڈ پی موبائلز سے 50 ہزار روپے میں سیم سنگ موبائل فون خریدا جس کی ایک سال کی وارنٹی تھی لیکن یہ فون ایک ماہ بعد ہی خراب ہو گیا جس پر کسٹمر سروس سے رابطہ کیا تو انہوں نے فون ٹھیک کرنے سے انکار کر دیا ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...