کاغذات کی غلط ایڈریس پر ترسیل، ٹی سی ایس کیخلاف 45 ہزارہرجانے کا دعویٰ

کاغذات کی غلط ایڈریس پر ترسیل، ٹی سی ایس کیخلاف 45 ہزارہرجانے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے کاغذات غلط ایڈریس پر پہنچانے کے باعث ٹی سی ایس کے خلاف 45 ہزار روپے ہرجانے کا دعوٰیٰ دائرکردیا ہے،صارف عدالت کے جج طاہر نواز خان نے 30 جنوری کے لئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔درخواست گزار ناصر محمود نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر دعویٰ میں موقف اختیا رکیا ہے کہ اس نے جھنگ سے کچھ ضروری کاغذات لاہور کے ایڈریس پر منگوائے جو کمپنی نے غلط پتے پر بجھوا دیے،جس سے اسے ذہنی اذیت و پریشانی کے ساتھ ساتھ مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ۔

مزید :

علاقائی -