ہربنس پورہ:گودام میں آتشزدگی سے 6بچوں کا باپ جھلس کر جاں بحق


لاہور (خبر نگار) ہربنس پورہ کے علاقہ میں 6 بچوں کا باپ گودام میںآتشزدگی سے جھلس کر ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گلشن پارک کے رہائشی 45 سالہ محمد خالد گھروں کی تعمیر کے دوران شیٹرنگ کا کام کرتا تھا اور اس نے سنی پارک میں شیٹرنگ کا گودام بنا رکھا تھا۔ گزشتہ رات وہ اپنے گودام میں ایل پی جی کے سلنڈر سے ہیٹر جلا کر سو رہا تھا کہ اچانک گیس کا سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں آگبھڑک اٹھی اور اس نے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے دوران 45 سالہ محمد خالد جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ہلاک ہونے والے گودام مالک محمد خالد کے بیٹے علی حسن نے الزام لگایا ہے کہ گودام کو کسی نے آگ لگائی جس کے دوران اس کا والد جھلس کر ہلاک ہوا ہے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے، پولیس کے مطابق اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے، ہلاک ہونے والے 45 سالہ شخص خالد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ چھ بچوں کا باپ تھا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...