قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن:تفتیشی افسروں میں کاسٹ آف انویسٹی گیشن رقوم تقسیم

قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن:تفتیشی افسروں میں کاسٹ آف انویسٹی گیشن رقوم تقسیم

لاہور ( کرائم رپورٹر ) ایس پی سی آر اولاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہاہے کہااچھی کارگردگی کے حامل تفتیشی افسران محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تفتیشی افسروں میں کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی رقوم تقسیم کرنے کے موقع پرکیاہے اس موقع پرانہوں نے قلعہ گجر سنگھ لائن میں تمام ڈویژنل کے تفتیشی افسران کی اچھی کارکردگی پر ان کے اعزاز میں تقریب رکھی ۔ محنتی ایماندار اور اپنی جان کی پروا کئے بغیر ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے والے پولیس افسران محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گئی۔ اس موقع پرایس پی سی آر اونے آٹھ انسپکٹرز،48سب انسپکٹر اور44اے ایس آئی میں کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں52لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی ۔انہوں نے کہا اس سے شعبہ انویسٹی گیشن میں عوام والناس کی درینہ خواہش تھانہ کلچر کی تبدیلی میں اہم پیش رفت ہوگی۔ایس پی سی آر اولاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے تفتیشی افسران سے خطاب کے دوران مقدمات کو میرٹ اور سوفیصد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے تاکہ عوام والناس کے جان ومال کے حقیقی تحفظ کویقینی بنایاجاسکے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...