شاہدرہ کے علاقہ میں 4سالہ بچہ جوہڑ میں گر کر جاں بحق

شاہدرہ کے علاقہ میں 4سالہ بچہ جوہڑ میں گر کر جاں بحق

لاہور(خبرنگار)شاہدرہ کے علاقہ میں 4سالہ بچہ جوہڑ میں گر کر جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کر دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ نین سکھ کے رہائشی محمد اسلم کا چار سالہ بیٹا عبداللہ گھر کے قریب اپنے دوستوں کے ہمراہ کھیل رہا تھا کہ اچانک کھیلتے ہوئے عبداللہ قریب ہی جوہڑ میں گر گیا ساتھی بچوں نے دیکھ کر شور مچا دیا قریب سے گزرنے والے رکشہ ڈرائیور نے بچے کو بچانے کے لئے جوہڑ میں چھلانگ لگا کر بچے کو تلاش کیا مگر بچہ نہ مل سکا دو گھنٹے بعد بچے کی لاش جوہڑ میں تیرتی ہوئی مل گئی پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی لاش گھر پہنچتے ہی کہرام برپا ہو گیا ۔

مزید : علاقائی