نوانکوٹ: فائرنگ سے ہلاک طالبعلم کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے

نوانکوٹ: فائرنگ سے ہلاک طالبعلم کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے

لاہور( خبرنگار ) نواں کوٹ کے علاقہ دوگروپوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے آٹھویں جماعت کے طالب علم سلیمان کی نعش پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کردی ہے ۔ سلیمان کی نعش گھر پہنچی تو والدہ پر غشی کے دورے پڑتے رہے اور والدہ جھولیاں اُٹھا اُٹھاکر انصاف کی اپیل کرتی رہی ۔ 12سالہ سلیمان کی نعش نمازجنازہ کے لئے اٹھائی گئی توہرآنکھ اشکبار تھی مقتو ل کے والد محمد عمران کاکہناتھاکہ پولیس نے ایک ملزم ملک نعیم کو گرفتارکررکھاہے جبکہ ہارون سمیت دیگر ملزمان کوپولیس تاحال گرفتار نہیں کررہی ہے جبکہ تفتیشی افسر نے جائے وقوعہ کا معائنہ تک نہیں کیا ہے۔ پولیس کاکہناہے کہ ملزمان کے گھروں پر تالے لگے ہوئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...