ساندہ: سات روز قبل اغوا ہونے والے ڈیڑھ سالہ بچے کا تاحال سراغ نہ لگ سکا

ساندہ: سات روز قبل اغوا ہونے والے ڈیڑھ سالہ بچے کا تاحال سراغ نہ لگ سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) ساندہ کے علاقہ میں اغواء ہونے والے والدین کے اکلوتے ڈیڑھ سالہ بچے کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔والدین سراپا احتجاج بن کر رہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ساندہ حکیماں والے بازار کے رہائشی محنت کش امین الدین کا ڈیڑھ سالہ اکلوتا بیٹا بلال سات روز قبل گھر کے صحن میں کھیلتے ہوئے باہر نکل گیا جسے کسی نامعلوم شخص نے اغوا ء کر لیا۔ پولیس تاحال ڈیڑھ سالہ بلال کا سراغ نہیں لگا سکی ہے۔ جس پر والدین سراپا احتجاج بن کر رہ گئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی کمسن بلال کے والدین نے اپنے لخت جگر کی بازیابی کے لئے احتجاج کیا۔ اس موقع پر کمسن بلال کی والدہ اور دادی زاروقطار روتی رہیں اور کمسن لخت جگر کا سراغ نہ ملنے پر احتجاج کرتے رہے۔ اس موقع پر والدین نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لے کر کمسن بلال کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -