سی سی پی او لاہور کا پولیس کو سانحہ قصور کے ملزم پکڑنے کا ٹاسک


لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں سی سی پی اونے لاہور پولیس کو قصور واقعہ میں ملوث ملزمان کوپکڑنے کا ٹاسک دے دیا،واقعہ میں ملوث ملزمان پوری پنجاب پولیس کے ملزم ہیں۔تفصیلات کے مطابق قصور میں 7سالہ بچی زینب کیساتھ زیادتی کے بعد قتل کے افسوسناک واقعہ پرسی سی پی او لاہور امین وینس نے سی آئی اے پولیس کو ملزمان کی گرفتار ی کا ٹاسک سونپ دیا۔سی آئی اے پولیس کے تمام افسران اور اہلکار ملزمان کا سراغ لگائیں۔سی سی پی او نے کہاکہ زینب کے قاتل پوری پنجاب پولیس کے ملزم ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...