روڈ سیفٹی یونٹ افسران کے مختلف تعلیمی اداروں ، بس سٹینڈز میں سیمینارز اور لیکچرز
لا ہور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرلاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر روڈ سیفٹی یونٹ کے افسران نے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں، بس سٹینڈز و دیگرنجی اداروں میں سیمینارز ،لیکچرز اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کیئے۔ روڈ سیفٹی یونٹ کے افسران نے گورنمنٹ کالج برائے خواتینْ قصور پورہ بند روز ، فیصل چوک لاہور لائیسیم شالیمار کیمپس ،ہاؤ س آف اکاؤنٹنگ جی ٹی روڈ شاہدرہ ،ایجوکیٹرہائی سکول کماہاں روڈ نذد پنجاب سو سائٹی،ریلوے اسٹیشن پر ایل ٹی سی ڈرائیورز پر راستہ ایپ بارے آگاہی سیمینارز اور لیکچرز کے انعقاد سمیت آگاہی پمفلٹس تقسیم کیئے۔