ایل ٹی سی کا شیرا کوٹ روڈ پر ناکہ‘ ناقص فٹنس والی8 گاڑیاں بند

ایل ٹی سی کا شیرا کوٹ روڈ پر ناکہ‘ ناقص فٹنس والی8 گاڑیاں بند

لاہور (کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس اورایل ٹی سی نے شیراکوٹ روڈ پر ناکہ لگاکے ناقص فٹنس والی گاڑیاں بندکردیں۔خطرناک سلنڈر اور ناقص فٹنس والی 8 گاڑیاں تھانے میں بند کر دی گئیں ،گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹس بھی چیک کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شیراکوٹ روڈ پر ناکہ لگاکرایل پی جی کے ناقص سلنڈر استعمال کرنیوالی ٹرانسپورٹ کیخلاف کارروائی کی اورگاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹس بھی چیک کئے گئے جبکہ ایل ٹی سی انفورسمنٹ انسپکٹرزنے147گاڑیوں کے چالان کئے،خطرناک سلنڈر اور ناقص فٹنس والی8 گاڑیاں تھانہ شیرا کوٹ میں بند کی گئیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...