فراڈ کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

فراڈ کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ جرائم عدالت میں شہری کے اکاؤنٹ سے جعلی چیک کے ذریعے 10 لاکھ روپے نکلوانے کے کیس میں ملوث ملزم طارق محمود کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔بینکنگ جرائم عدالت کے جج قیصر نذیر نے کیس کی سماعت کی ،ایف آئی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے شہری محمد اشرف کے اکاؤنٹ سے جعلی دستخط کے ذریعے 10 لاکھ روپے نکلوا لئے،یہ بات ریکارڈ سے ثابت ہے اور ملزم دوران تفتیش بھی تسلیم کر چکا ہے۔

مزید : علاقائی