پنجاب : 24گھنٹے میں 774ٹریفک حادثات ، 8افراد جاں بحق ، 859شدید زخمی

پنجاب : 24گھنٹے میں 774ٹریفک حادثات ، 8افراد جاں بحق ، 859شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے 774 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں859 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں327افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 8 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 370 ڈرائیور، 17کم عمرڈرائیور،114مسافراور375پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 220ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 219 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد71حادثات میں 82 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگو جرا نوالہ 59حادثات میں 63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل859متاثرین میں 708مرد اور151خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں125فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 529افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 205زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 613 موٹر سائیکلز، 122 آٹو رکشے،74موٹر کاریں، 12 مسافر بسیں، 45و ین، 34 ٹرک اور87دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -