بین الاقوامی منشیات سمگلر کو ایک سال تین ماہ قید،10ہزار جرمانہ


لاہور(نامہ نگار)جوتوں میں چرس دوبئی سمگل کرنے کے کیس کی سماعت،انسداد منشیات عدالت کے جج مسعودارشد نے بین الاقوامی منشیات سمگلر فائزکو ایک سال تین ماہ قید اور10ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیاہے۔فائزکو اے این ایف نے 2015 ء میں لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا تھا،ملزم اپنے جوتوں میں900 گرام چرس لے کر دوبئی جا رہا تھا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...