ڈبل شاہ فراڈ کیس کا شریک ملزم ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ڈبل شاہ فراڈ کیس کا شریک ملزم ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)اربوں روپے کے ڈبل شاہ فراڈ کیس کا شریک ملزم عدالت میں پیش،احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر نے ملزم محمد عباس کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاہے،فاضل جج نے ملزم کو 22 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔نیب کے پراسیکیوٹر غلام مصطفیٰ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ڈبل شاہ فراڈ کیس میں شریک ملزم ہے جس نے لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹے،ملزم کافی عرصہ سے مفرور تھا جسے اب گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -