صوبائی دارالحکومت میں 2افراد پر اسرار طور پر ہلاک


لاہور ( خبرنگار ) صوبائی دارلحکومت میں دو افراد پراسرار طورپرہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے عمررسیدہ شخص کوبھکاری جبکہ دوسرے شخص کو نشئی قرار دے دیا بتایاگیاہے کہ لاری اڈہ پولیس کو اطلاع ملی کہ فیصل آباد بس سٹینڈ کے قریب ایک عمر رسیدہ شخص مردہ حالت میں پڑاہے ۔جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش مردہ قبضہ میں لے لی ۔ پولیس کاکہناہے کہ 80سالہ ہلاک ہونے والے شخص بھکاری ہے ۔اور کئی سالوں سے لاری اڈہ میں بھیک مانگتاتھا اور سردی لگنے سے اُس کی موت واقع ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نعش مردہ خانہ میں جمع کروادی گئی ہے ۔ اسی طر ح داتادربار پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک داتادربار کی سیڑھیوں کے قریب ایک شخص مردہ حالت میں پڑاہے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والاشخص شکل وصورت سے نشئی لگتاہے۔ اور اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔اور نعش قبضہ میں لیکرمردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...