ایل ٹی سی بس میں آتشزدگی، مسافروں نے شیشے توڑ کر جانیں بچائیں


لاہور(خبرنگار)کاہنہ کے علاقہ میں لاہور ٹرانسپورٹ کی گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، مسافروں نے شیشے توڑ کر جانیں بچائیں ، چند منٹوں میں بس راکھ بن گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ کی بس قصور جا رہی تھی کہ کاہنہ کے علاقہ صوئے آصل کے قریب بس سے تار جلنے کی بدبو آئی ، مسافروں نے ڈرائیور کو فوری بس روکنے کا کہا ، ڈرائیو ربس کو ابھی سائیڈ پر کھڑا کر رہا تھا کہ دھواں اٹھنے لگا جیسے ہی گاڑی آہستہ ہوئی مسافروں نے چھلانگیں لگا دیں ،کچھ مسافرشیشے توڑ کر باہر آ ئے ، جلدی نکلنے کی کوشش میں 3مسافر زخمی ہو گئے۔ ابتدا میں ڈرائیور اور قریب موجود لوگوں نے اپنی مدد آپکے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ مزید پھیل گئی۔ بس ڈرائیور صدیق نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اگر ریسکیو اہلکار وقت پر پہنچتے تو بس جلنے سے بچ سکتی تھی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...