جعلی ویزوں پر سفر کرنے والے 2مسافر گرفتار


لاہور (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے نے جعلی ویزوں پرسفرکرنے والے دو مسافروں کو گرفتارکرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کو اطلاع ملی کہ جعلی ویزوں پر سفر کرنے والے ملزمان لاہور ائیر پورٹ پر پہنچ رہے ہیں جس پر شعبہ امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کو گرفتارکر لیاہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو ایمرٹس ایئر کی دوبئی سے آنے والی پرواز624 سے ساؤتھ افریقہ کے جعلی ورک پرمٹ پر گرفتار کیا گیاہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...