توہین عدالت کی درخواست پر نون شوگر ملز کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ڈی او پی سرگودھا سے جواب طلب


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر نون شوگر ملز کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ڈی او پی سرگودھا سے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے محمد اعجاز خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود نون شوگر ملز کے سامنے سے راستوں کو خالی نہیں کروایا جا رہا ،عدالتی حکم کے باوجود راستہ کلیر نہیں کرایا گیا ،عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر نون شوگر ملز مالکان اور ڈی پی او سرگودھا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
جواب طلب

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...