نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدہ سے ہٹانے کیلئے رٹ دائر

نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدہ سے ہٹانے کیلئے رٹ دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ درخواست پر آج 12جنوری کو ابتدائی سماعت کریں گے۔خاتون شہری فرزانہ بی بی نے ناہید بیگ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ قواعد و ضوابط کے تحت 65 برس سے زائد عمر کے کسی شخص کو کسی ادارے کا سربراہ مقرر نہیں کیا جاسکتا جبکہ نجم سیٹھی کی عمر 65 برس سے زیادہ ہے اس کے باوجود انہیں پی سی بی کا سربراہ بنا یاگیاہے ،نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تقرری کو قواعد ضابطہ کے خلاف قرار دیا جائے اور انہیں عہدے سے ہٹانے کاحکم دیا جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -