سانحہ قصور جیسے واقعات روکنے کیلئے مؤثر قانون سازی کی جائے ، عدالت عالیہ میں درخواست دائر

سانحہ قصور جیسے واقعات روکنے کیلئے مؤثر قانون سازی کی جائے ، عدالت عالیہ میں ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )قصور میں 8 سالہ زینب سے بداخلاقی اور قتل جیسے واقعات کے تدارک اور ملزموں کوسخت سزاؤں کے لئے موثرقانون سازی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔عدالت عالیہ میں صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بچوں سے بداخلاقی اور قتل کے لرزہ خیز واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے لیکن قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے ملزمان آزادانہ گھوم رہے ہیں، درخواست گزار وکیل کے مطابق موجودہ قوانین موثر نہیں ہیں اس لئے اس طرح واقعات میں ملوث ملزم سخت سزا نہیں ملتی، درخواست گزار وکیل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بچوں سے بداخلاقی اور قتل جیسے جرائم پر قانون سازی اور سخت ترین سزا کا نہ ہونا حکومت کی بے حسی کا ثبوت ہے اور قصور میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ کی ذمہ دار حکومت ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو ایسے واقعات کو روکنے کے لئے قانون سازی کرنے کا حکم دیا جائے اور زینب قتل کیس میں ملوث ملزموں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیا جائے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...