تین سال سے قید سزائے موت کی قیدی ناقص تفتیش کی بنیاد پربری

تین سال سے قید سزائے موت کی قیدی ناقص تفتیش کی بنیاد پربری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 3 سال سے قید سزائے موت کی قیدی تین بچوں کی ماں کوناقص تفتیش کی بنیاد پربری کر دیا ۔جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سزائے موت کی قیدی ثمینہ اقبال کی اپیل پر سماعت شروع کی تو اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ مٹھہ ٹوانہ خوشاب پولیس نے 2014ء میں عبدالرحمن کی مدعیت میں قتل کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا اور مقدمہ میں 3 بچوں کی ماں ثمینہ اقبال پر ساس سلطان بی بی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کرنے کا الزام لگایا گیا جبکہ ٹرائل کورٹ نے ناکافی ثبوتوں کے باوجود ثمینہ اقبال کو 2015ء میں موت کی سزا سنا دی ،ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ نے ساس کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے کے بعد بجلی کی تاروں پر گرایا اور ٹرائل کورٹ نے ٹھوس شواہد اور موقع کے گواہوں کے بیانات کی روشنی میں موت کی سزا سنائی ہے لہٰذا ملزمہ ثمینہ اقبال کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کی جائے، دو رکنی بنچ نے تفصیلی دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد تین سال سے قید سزائے موت کی قیدی تین بچوں کی ماں ناقص تفتیش کی بنیاد بری کر دی ۔
ملزمہ بری

مزید :

صفحہ آخر -