سگریٹ نوشی کی مکمل بندش کیلئے ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر

سگریٹ نوشی کی مکمل بندش کیلئے ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سگریٹ نوشی کی مکمل بندش کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ہے ۔محمد اعجاز خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل میں وفاقی حکومت اور تمباکو کنٹرول سیل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کا قانون بنیادی حقوق سے متصادم ہے اور سگریٹ کی فروخت نہ صرف 18 سال سے کم عمر کے شہریوں بلکہ تمام عمر کے افراد کے لئے سگریٹ کی فروخت بند ہونی چاہئے، انٹرا کورٹ اپیل میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسانی صحت کے لئے مضر ایسی تمام اشیاء پر مکمل پابندی ہونی چاہئے، درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے مکمل موقف سنے بغیر سگریٹ نوشی پر پابندی کے لئے درخواست خارج کی ہے ،عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور سگریٹ نوشی کو منشیات کے برابر قرار دے کر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔

سگریٹ نوشی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...