تاندلیانوالہ شوگر ملز سے پیدا ہونیوالی فضائی آلودگی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

تاندلیانوالہ شوگر ملز سے پیدا ہونیوالی فضائی آلودگی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) سینیٹر ہارون اختر خان کی تاندلیانوالہ شوگر ملز سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے ۔عدالت عالیہ میں شہری رانا محمد سعید کی جانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، ڈی جی ماحولیات اور تاندلیانوالہ شوگر ملز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینٹر ہارون اختر خان کی تاندلیانوالہ شوگر ملز سے فیصل آباد کے متعدد دیہاتوں میں فضائی اور آبی آلودگی پیدا ہو رہی ہے۔

تاندلیانوالہ شوگر ملز

مزید : صفحہ آخر