پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے 36انتظامی سینئر سول ججوں کی تعیناتی سے لے کر 10 جنوری تک کی کارکردگی رپورٹس طلب

پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے 36انتظامی سینئر سول ججوں کی تعیناتی سے لے کر 10 ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے 36انتظامی سینئر سول ججوں کی تعیناتی سے لے کر10جنوری تک کی کارکردگی رپورٹس طلب کر لی ہیں ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی منظوری کے بعد ڈی جی ضلعی عدلیہ کی جانب سے ماتحت عدالتوں کے انتظامی سینئر سول ججوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام انتظامی سینئر سول جج اپنی تعیناتی سے لے کرآج تک کی کارکردگی رپورٹس تیار کریں اور کارکردگی رپورٹس میں پرانے سینئر سول ججز اور نئے انتظامی سول ججز کا تقابلی جائزہ لیں، مراسلے میں کارکردگی رپورٹ سے متعلق تمام تر تفصیلات درج کر دی گئی ہیں۔

کارکردگی رپورٹس

مزید : صفحہ آخر