توہین عدالت کی درخواست پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری کی طلبی

توہین عدالت کی درخواست پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری کی طلبی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری کو طلب کر لیاہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے گلشن کمال کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ شاہدرہ ٹاؤن میں 52 کنال اراضی لیز پر حاصل کی تاہم متروکہ وقف املاک بورڈ نے لیز منسوخی کے لئے نوٹس بھجوا دیا ،وکیل نے نشاندہی کی کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا جس پر عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کو لیز منسوخی سے روک دیا، عدالت کو بتایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود متروکہ وقف املاک بورڈ نے لیز منسوخی کا نوٹس بھجوا دیا جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔

سیکرٹری طلبی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...