قتل کے مقدمہ میں سزائے موت اور عمر قید کے 5قیدی بری

قتل کے مقدمہ میں سزائے موت اور عمر قید کے 5قیدی بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت اور عمر قید کے 5قیدی بری کر دیئے ۔جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نوید سمیت 5قیدیوں کی اپیلوں پر سماعت کی ، عمر قید اور سزائے موت کے قیدیوں کی طرف سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے بھی اپنا موقف پیش کیا،عدالت نے فریقین کے تفصیلی دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی ناقص تفتیش کی وجہ سے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت اور عمر قید کے پانچ قیدی محمد نوید، اللہ دتہ، محمد سفیر، معشوق علی اور محمد شفیق کو بری کر دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -