حکومت پر تنقید کرنے پر سعودی شہزادہ ملازمت سے برطرف

حکومت پر تنقید کرنے پر سعودی شہزادہ ملازمت سے برطرف

ریاض(آئی این پی) حکومتی اقدامات پر تنقید کرنے پر سعودی شہزادہ عبداللہ بن سعود بن محمد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شہزادہ عبداللہ بن سعود بن محمد کو حکومتی فیصلوں پر تنقید کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے، عبداللہ بن سعود بن محمد میری ٹائم اسپورٹس فیڈریشن کے سربراہ تھے تاہم اب ان کی جگہ ایک ملٹری آفیسر کو عہدہ دیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق برطرف سعودی شہزادہ کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات میں شہزادوں کی گرفتاری پر سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، آڈیو میں شہزادے کا کہنا تھا کہ کرپشن الزامات میں گرفتار 11 سعودی شہزادوں کی گرفتاری کے لیے بیان کی گئیں وجوہات بے بنیاد ہے۔

برطرف

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...